علی امین گنڈاپور متحرک ، لانگ مارچ کیلئے سیاسی سر گرمیاں شروع

پشاور: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے دور رہنے کے ایک عرصے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے اعلان کردہ 27ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کےلئے متحرک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پارٹی یوتھ ونگ کےساتھ خصوصی میٹنگ میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،آبائی علاقے میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر دی۔