تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے تھوڑا انتظار کریں، امریکہ کو سرپرائز دیں گے،سفارتکاری ،دفاع ایک دوسرے سے جدا نہیں، امریکی پابندیوں کیخلاف بھرپور مزاحمت جاری رہے گی۔
قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہااپنے مخالفین کےلئے کئی اہم سرپرائزز تیار کر رکھے ہیں ،تفصیلات فی الحال منظر عام پر لانا مناسب نہیں،مخالفین کو بات ذہن میں رکھنی چاہیے سرپرائززکامناسب وقت پر خود ہی معلوم ہو جائے گا۔
دریں اثنا ایرانی حکومت نے معاشی پابندیوں کو امریکی و اسرائیلی سازش قرار دیتے ہوئے ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا ملک کے قومی مفادات، سلامتی ، علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے سفارتکاری ،دفاع ایک دوسرے کےلئے معاون، مربوط اور ناقابل تفریق ذرائع ہیں،دونوں محاذوں سفارتکاری ،دفاع پر بیک وقت اپنی کوششیں جاری رکھےں گے۔
ادھر پا سداران انقلاب نے کہاایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، امریکی دعوے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں،امریکی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز پر پابندیاں رہیں گی۔
تھوڑا انتظار کریں، امریکہ کو سرپرائز دینگے،مزاحمت جاری رہے گی،ایران

















