پاکستان ایل این جی خریدنے میں ناکام،6 ہزار میگاواٹ کے بجلی گھر بند


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ایل این جی خریدنے میں ناکام، 6 ہزار میگاواٹ کے بجلی گھر بند، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کاخدشہ بڑھ گیا۔

امریکہ ایران جنگ کے باعث قطر سے ایل این جی کارگوز کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے، تیسری بار بھی کوئی بولی نہ ملی۔

ذرائع پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق پاکستان نے ستمبر میں ایل این جی کی خریداری کیلئے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کیا ، بولی 12 سے 16 ستمبر تک کارگو فراہمی کیلئے طلب کی گئی مگر 8 ستمبر کی مقررہ تاریخ تک کسی بھی عالمی کمپنی کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی۔