اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف تمام اہداف سے مطمئن،مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہاہو سکتا ہے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات ورچوئل ہوں،عالمی مالیاتی فنڈ نے فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا ،اطمینان کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے بانڈز جاری کرنا ہے،بجلی کا بڑھتا گردشی قرضہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ، مذاکرات کے دوران گردشی قرض پرپاکستان کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا،آئی ایم ایف کے ساتھ جون 2026 تک حاصل کیے گئے اہداف پر مذاکرات ہوں گے ،رواں مالی سال کیلئے آئی ایم ایف نئے اہداف اور شرائط بھی بتائے گا۔
آئی ایم ایف تمام اہداف سے مطمئن،بجلی کا بڑھتا گردشی قرضہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج

















