راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ9 ،پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل کا آغاز ہو گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل 2کاآغازچراٹ ، نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا،دونوں مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی ، روسی اور شاہی عمانی فوج کے دستے شریک ہیں،2ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور طریقہ کار پر تربیت دی جائے گی، مشترکہ مشقوں کے ذریعے آپریشنل تجربات ،بہترین عملی طریقہ کار کا تبادلہ کیا جائے گا،مشترکہ تربیت کے ذریعے جنگی صلاحیتوں اور حربی مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا،ترجمان پاک فو ج نے کہاپاک روس ،پاک عمان مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی تعاون مضبوط ہوگا،مقصد شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون ،موثر رابطے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
پاک، روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 9 ،پاک عمان مشق وشاق الجبل 2 کا آغاز



















