وزیراعلیٰ کے پی نے مذاکرات کو ناکام بنایا،دہشتگردوں کی سرپرستی قبول نہیں، طلال


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی نے مذاکرات کو ناکام بنایا،دہشتگردوں کی سرپرستی قبول نہیں،اپوزیشن بہت سے حقائق سے پردہ پوشی کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہامذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، وزیراعلیٰ کے پی کی شرائط رکاوٹ بنیں،صوبائی حکومت نے سکیورٹی فورسز کےساتھ کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے،ملکی سکیورٹی ،دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کےلئے سب سے اہم ہے، اپوزیشن کو جتنی سیاسی اسپیس دی جاسکتی ہے دی جانی چاہیے تاہم سیاسی فائدہ کسی بھی جماعت کو ملے ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلئے مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کی گئی۔

وزیر مملکت نے کہادہشتگردی کے خاتمے پر ہر صورت مکمل اتفاق ہونا چاہیے،دہشتگردی کےخلاف جنگ کا بیانیہ کسی ایک جماعت نہیں ،پورے پاکستان کا ہے،نیشنل ایکشن پلان پاکستان کے آئین ،قومی سلامتی سے جڑا ہے۔