آئینی عدالت نے بشریٰ کی سزا معطلی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ کی سزا معطلی درخواست مسترد ،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںآئینی عدالت کے2رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

بشریٰ کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاخاتون کےلئے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ،نیب نے کئی سماعتوں پر التوا لیا، سزا معطلی درخواست پر بھی اعتراض کیا، سزا کے بعد اب بشریٰ کی ضمانت کا قانونی جواز بن چکا۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا میرٹ پرنہ جائے، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے،بعد ازاں اپنے حکم نامے میں وفاقی آئینی عدالت نے بشری کی سزا معطلی درخواست مسترد کردی۔