ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، رانا ثنا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کےلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کردی گئی۔

مشیر وزیراعظم رانا ثنانے واضح کیا ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہی ہوگی، کوئی تیسری جگہ مقرر نہیں کی جاسکتی،وزیراعظم ہاوس کسی کی ذاتی نہیں ،ریاست کی ملکیت ہے، پہلے بھی ضد کی گئی یہ کوئی طریقہ نہیں، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے وزیراعظم ہاوس میں ہی ملاقات کریں گے،چیف الیکشن کمشنر ،اراکین کی تقرری کےلئے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو 2 خطوط لکھے، ایک خط امریکہ روانگی سے پہلے اور دوسرا واپسی پر بھیجا گیا، حکومت اپوزیشن لیڈر کے جواب کی منتظر ہے۔

رانا ثنا نے کہااپوزیشن لیڈر بتائیں وزیراعظم سے ملاقات کےلئے کب تشریف لا رہے ہیں، حکومت خیرمقدم کرنے کےلئے تیار ہے،پی ٹی آئی کےساتھ غیر مشروط بات چیت ممکن ،ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کو موقع ہی نہیں دیا،ایمرجنسی کے تحت قائم سیٹ اپ کو مناسب وقت دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری کمٹمنٹ کے ساتھ لڑیں گے اور جیتیں گے، پی ٹی آئی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں تعاون کرے تو بات ہوسکتی ہے