تیز اصلاحات سے پاکستان کی فی کس آمدنی 2050 تک 3 گنا ہوسکتی ہے، ورلڈ بینک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے کہا ہے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر تیز رفتار عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کی فی کس آمدنی 2050 تک 3گنا ہوسکتی ہے، پاکستان نے معاشی استحکام بحال کرنے میں حقیقی پیشرفت دکھائی، معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ۔

پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیامعاشی استحکام کے حصول میں پیشرفت کے بعد پاکستان کو تیز رفتار ، پائیدار اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اہم موقع میسرآیا ،چند برسوں کے دوران مستحکم پالیسیوں نے معیشت کو استحکام دینے ،ترقی کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد دی تاہم مشرق وسطیٰ تنازع کے اثرات معیشت پر مرتب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 میں حقیقی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو بڑھ کر 3.7 فیصد ہو گئی ،محصولات میں اضافے ،اخراجات پر قابو پانے کے اقدامات کے نتیجے میں بنیادی مالیاتی سرپلس مالی سال 2026 میں جی ڈی پی کے ریکارڈ 2.9 فیصد تک پہنچ گیا، ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ ذخائر دوبارہ بڑھانے میں مدد ملی،3 ارب ڈالر کے یورو بانڈزسے پاکستان کی عالمی ڈیبٹ مارکیٹ میں واپسی ممکن ہوئی۔