شطرنج کا بڑا مقابلہ،نیتن یاہو فتح کے قریب ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ


تل ابیب،واشنگٹن :(مشرق نیوز،بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فتح کے قریب ہیں،میر ی حمایت نے نیتن یاہو کی بہت مدد کی ،نیتن یاہو جیت سکتے ،مقابلہ برابر بھی رہ سکتا ہے،امریکی صدر نے کہامقابلہ برابر رہنا بھی فتح ہی تصور کیا جائے گا کیونکہ شطرنج کا بڑا مقابلہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اتحاد 56 ،اپوزیشن کو 49 نشستوں پر برتری حاصل ہے، دونوں اتحاد اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ میں اکثریت کےلئے درکار 61 نشستوں تک پہنچنے سے دور نظر آرہے ہیں۔