مٹھی،تھرپارکر:(مشرق نیوز) تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر میں ڈانو دھاندل کے مقام پر ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ،آتشزدگی،10افراد جاں بحق ،4 زخمی ،ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پی پی ایچ آئی ہسپتال ڈانو دھاندل کی ایمبولینس میں مریضوں کو مٹھی منتقل کیا جارہا تھا،آکسیجن فراہم کرنے کےلئے سلنڈر استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو اچانک دھماکہ ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں،صدر آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ و قانون ضیا الحسن لنجار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کردیں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر جاں بحق شخص کے اہل خانہ کےلئے 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔
تھرپارکر ،ایمبولینس کا آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے 10افراد جاں بحق


















