پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے کہا ہے بی آر ٹی پر بیان حقائق کے برعکس ،معاملہ کابینہ میں وزیراعظم کے سامنے اٹھاوں گا۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا بی آر ٹی پشاور پر کرپشن الزامات بے بنیاد ،قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، منصوبے میں کرپشن کا کوئی کیس نیب میں نہیں تھا، بی آر ٹی پر اعتراضات کرپشن نہیں بلکہ تکنیکی ڈیزائن پرتھے،تکنیکی اعتراضات دور کردئیے، نیب میں معاملہ اورپشاور ہائیکورٹ میں کیس ختم ہوچکا۔
بی آر ٹی پر بیان حقائق کے برعکس ،معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھاوں گا، خٹک


















