آئی ایم ایف کا شارٹ فال پر اظہار تشویش، ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کا شارٹ فال پر اظہار تشویش، ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دےدی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے اکتوبر 129ارب ،4ماہ کے دوران 96ارب کے ٹیکس شارٹ فال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 15ہزار 264ارب کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا اورموجودہ ٹیکس محاصل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوا تو عوام پر نئے ٹیکس عائد کرنے یا سرکاری اخراجات میں کٹوتی کا آپشن زیر غور آسکتا ہے، اگلے اقتصادی جائزوں میں ٹیکس وصولی شرائط مزید سخت ہونے کا امکان ہے، اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں ہنگامی ٹیکس اقدامات پر بات چیت ہوگی۔