مہمند میں فائرنگ، پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر جانیوالے 2 پولیس اہلکار شہید


مہمند،اسلام آباد:(مشر ق نیوز،بیورورپورٹ)مہمند میں فائرنگ، پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر جانیوالے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کانشانہ بنایا گیا،ایک زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی گرفتاری کےلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہا پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ملک کے صحت مند ،محفوظ مستقبل کےلئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، حملہ دراصل قوم کے مستقبل پر حملہ ہے،بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،کٹہرے میں لایا جائے گا۔