لاہور:(سپورٹس رپورٹر)سٹار بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔
جنوبی افریقہ کےخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 15 ہزار رنز مکمل کرلیے ،سٹار بیٹر نے مجموعی طور پر 370 انٹرنیشنل اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے ،سنگ میل عبور کرنےوالے 5ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ۔
بابر اعظم نے ٹیسٹ 4 ہزار 366، ٹی20 انٹرنیشنل 4 ہزار 302 اور ایک روزہ کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز بنالیے ،انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔
سٹار بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا



















