دبئی (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم کے ناقابل یقین کیچ پر آئی سی سی نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 6 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔
میچ کی خاص بات بابر اعظم کا سلپ پر سدیرا سماراوکرما کا شاندار کیچ تھا جو انہوں نے حارث روف کی گیند پر پکڑا جس کے بعد پاکستان کی میچ میں واپسی ہوئی۔ بابر اعظم کے اس شاندار کیچ پر جہاں شائقین کی جانب سے ان کی خوب پذیرائی کی گئی وہیں آئی سی سی نے بھی ان کے ٹی ٹوئںتی ورلڈکپ میں لئے گئے ایک کیچ کی ویڈیو دوبارہ شیئر کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
بابر اعظم کا ناقابل یقین کیچ، آئی سی سی کا خراج تحسین



















