راولپنڈی:(بیورورپورٹ) زمبابوے آﺅٹ،سری لنکا پاکستان کو شکست دےکر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
مشارا 76 ،کوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے،ابرار احمد 2،وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کاشکار کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی اننگز178 رنز تک محدود رہی،بابراعظم صرف صفرپر چلتے بنے،کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، عثمان خان 33 ،نواز نے27 رنز بنائے،ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان ،سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔
سہ ملکی سیریز،سری لنکا کی پاکستان کو شکست دےکر فائنل میں رسائی،زمبابوے آﺅٹ



















