کرائسٹ چرچ (مشرق نیوز)ویسٹ انڈیز کی غیرمعمولی بیٹنگ، کیویز کی میچ میں یقینی فتح کو ڈرا میں تبدیل کردیا۔
نیوزی لینڈ نے جیت کےلئے 531 رنز کا ہدف دیا ،ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ سے ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا،ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔
جسٹن گریوز 388 گیندوں پر 202 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ،کیمار روچ نے 233 گیندوں کا سامنا کرکے 58 ناٹ آﺅٹ رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ساتویں نمبر پر 180 رنز کی اہم شراکت بنی، شائے ہوپ نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
شاندار بیٹنگ کرنے پر ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ویسٹ انڈیز کی غیرمعمولی بیٹنگ، کیویز کی میچ میں یقینی فتح ڈرا میں تبدیل



















