چندی گڑھ:(مشرق نیوز)دوسرے ٹی 20میں بھارت کو 51رنز سے شکست،جنوبی افریقہ نے 5میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 213 رنز سکور کیے،ڈی کاک نے90رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی،بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی 2 ،اکشر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی،تلک ورما 62 رنز بنا کر نمایاں رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے اوٹنل بارٹمن نے 4 وکٹیں حاصل کیں،سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹی 20 جنوبی افریقہ نے جیت لیا،بھارت کو51رنز سے شکست



















