دبئی (مشرق نیوز)بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم 41.1 اوورز میں 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 42ویں اوور میں 150 رنز پر چلتی بنی،حذیفہ احسن 70 رنز کےساتھ نمایاں رہے، کپتان فرحان یوسف 23 ،عثمان خان نے 16 رنز بنائے دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دےدی



















