زیورخ(مشرق نیوز)فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی،فاتح ٹیم کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، رنزاپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے،تیسرے نمبر پر آنےوالی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔
فیفا کے اعلامیے میں مزید کہا گیا پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کی ٹیموں کو ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ،نویں سے 16ویں پوزیشن کی ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر زکی انعامی رقم دی جائے گی،17 سے 32 ویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر ،33 سے 48 ویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو فی ٹیم 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو فیفا تیاریوں کیلئے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دےگا،واضح رہے فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا ،48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
فیفا نے ورلڈکپ 2026کیلئے ریکارڈانعامی رقم کا اعلان کر دیا



















