لاہور:(سپورٹس رپورٹر)جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ لاہور کے زیر اہتمام 2روزہ سپورٹس گالا 2025-26 شاندار کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
سپورٹس گالا میں کالج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی، کرکٹ مقابلوں میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔
دوڑ، ٹگ آف وار، چمچ دوڑ، ہنڈی دوڑ، بوری دوڑ، بیڈمنٹن و دیگر دلچسپ کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھنے کو ملے، سپورٹس گالا کے آغاز پر رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے دوران فضا میں غبارے، کبوتر چھوڑے گئے۔
مہمان خصوصی چیف نیوز ایڈیٹر روزنامہ ”مشرق“ عرفان سلیم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس ، نقد انعامات تقسیم کئے، فائنل جیتنے والی ٹیم کو بڑی ٹرافی ، رنرز اپ ٹیم کو چھوٹی ٹرافی دی گئی۔
مہمان خصوصی عرفان سلیم نے تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں جناح اسلامیہ کالج کے کردار کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کھیل اور ورزش صحتمند معاشرے کی بنیاد ہیں، طلبہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے، تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔
تقریب میں پرنسپل جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ لاہور یونس مغل، پرنسپل گرلز کیمپس میڈم انیسہ یوسف، سپورٹس انچارج بلال یونس، پروفیسر حافظ عمر، نوید شہزاد، شاہد پرویز ،ظہیر الدین بابر بھی موجود تھے، پرنسپل نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر بلال یونس اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ کے زیر اہتمام شاندار سپورٹس گالا،دلچسپ مقابلے



















