ورلڈ کپ کیلئے ٹیم ”کٹ کی منہ دکھائی“قومی جانور مارخور نمایاں

لاہور: (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی،کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ کی ہے ،”مارخورایڈیشن“ کا نام دیا گیا۔

آفیشل کٹ میں پاکستان کا قومی جانور مارخور نمایاں ہے،رونمائی میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف شامل ہیں۔