ٹی 20ورلڈکپ،پاکستان کے فیصلے سے ICCپریشان،منانے کیلئے بیک ڈور رابطے

لاہور،نئی دہلی:(سپورٹس رپورٹر،مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ میںبھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ فیصلے سے ICCپریشان،منانے کیلئے بیک ڈور رابطے، ڈپٹی چیئرمین کو خصوصی ٹاسک تفویض کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو فیصلے پر نظرثانی کےلئے آمادہ کرنے کی کوششیں تیز کر تے ہوئے بیک چینل رابطوں کا آغاز کر دیا ،آئی سی سی میں سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت ، ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو منانے کاٹاسک سونپ دیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے معاملے پر پاکستان سے پس پردہ بات چیت کرےگا،ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو ذمہ داری سونپ دی ،عمران خواجہ معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے ۔