لندن:(مشرق نیوز)سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے بھارت کےخلاف میچ کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ماننا پڑےگا پاکستان نے بڑا زبردست کام کیا۔
اپنے بیان میں مارک بچر نے کہا پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے بھارت ،پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں،دونوں کاایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولہ ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا۔
سابق انگلش کرکٹر نے کہا بھارت جہاں چاہتا کھیلتا ، دوسری ٹیموں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ماننا پڑےگا اب پاکستان نے بڑا زبردست کام کیا ، پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر دباو ڈالنے کا یہی واحد ذریعہ تھا۔
ماننا پڑےگا پاکستان نے بار بڑا زبردست کام کیا، سابق انگلش کرکٹر



















