کولمبو: (مشرق نیوز)قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سپنر عثمان طارق کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے پوری بھارتی ٹیم کیلئے پلا ن تیار،اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، عثمان طارق 2مرتبہ کلیئر ہوچکا، پتہ نہیں ایکشن پر بات کیوں ہو رہی ہے کسی کی رائے کو روک نہیں سکتے، سب کو اجازت ہے،بارش کے باعث اوور کم ہونے پر بھی پلان بنا لیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ، کوئی بھی کھیل سکتا ہے، کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون بنائیں گے،امید ہے بابر اعظم اچھی کارکردگی دکھائیں گے،تاریخ سے سیکھا ،کوشش ہو گی اچھا کھیلیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہاعثمان طارق مختلف کرکٹر لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پلان تیا ر کرلیا،پاک بھارت میچ صرف گیم ہے ،بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے، ہینڈ شیک کا انتظار کرو، کھانا کھائیں اور سو جائیں،پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔
عثمان طارق ٹرمپ کارڈ ہیں،سلمان آغا، پلان تیا ر کرلیا، سوریا کمار یادیو



















