اسرائیلی بربریت،غزہ میں بمباری،مزید12 فلسطینی شہید


غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی بربریت،غزہ میں بمباری،مزید12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔

حماس ترجمان حازم قاسم نے کہا اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کے قتل کا عام کا نیا سلسلہ شروع کردیا،اقدام امن بورڈ اجلاس سے قبل جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہدف پر مبنی کارروائی عالمی قانون کے مطابق تھی۔