سعودیہ میں رمضان کا آغاز،پاکستان میں پہلاروزہ جمعرات کو متوقع

ریاض،پشاور: (مشرق نیوز)سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ،رمضان کا آغاز،پاکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو متوقع ہے۔

رمضان کا چاند دیکھنے کےلئے حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا ، سعودی عرب میں 7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کےلئے اجلاس ،محکمہ موسمیات و فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی،چاند دیکھنے کےلئے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

ادھر ملائیشیا ،ترکیہ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

دریں اثنا پاکستان میں چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں ہوگا،مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران، وزارت مذہبی امور ، سپارکو،محکمہ موسمیات ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و و دیگر اراکین شریک ہوں گے۔