سعد رفیق کو دل کا دورہ،انجیوپلاسٹی ،سٹنٹ ڈالا گیا،گھر منتقل

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ولیگی رہنما سعد رفیق کو دل کا دورہ ،پی آئی سی میںانجیوپلاسٹی ،سٹنٹ ڈالا گیا،ڈاکٹرزنے کہا سعد رفیق کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہادل کی دھڑکن زیادہ تیز ہو گئی تھی ،2دن پی آئی سی میں رہا ،انجیوپلاسٹی گزشتہ شب کی گئی،ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔