احتجاج کیس ، علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری کر دئیے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزموں کےخلاف سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالت نے استثنیٰ درخواست مسترد کرکے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ،دونوں ضمانتیوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے،عدالت نے حکم دیا علیمہ خان ،ضمانتیوں کوہرحال میں گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔