لاہور: (سپیشل رپورٹر)صدر آصف زرداری نے کہاہے عدم اعتماد صرف میں لا سکتا،مت بھولیں، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں،پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ، مت بھولیں، عدم اعتماد لانا اور پھر کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں،وزارتوں ،اختیارات کی بجائے خدمت کی سیاست کرنا ہوگی، پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ،ملک ہے تو ہم ہیں، میں نے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہیں دی ،بہت سوں نے بہت کچھ کہا مگر صبر و تحمل سے کام لیا، پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ و کوتاہیاں کمزوری کا نتیجہ ہیں،ختم کر کے پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔
آصف زرداری نے کہا گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں پارٹی کی مضبوطی کےلئے بہت کام کیا، گورنر ہاوس کو آپ سب کےلئے کھول دیا، ہر وقت دستیاب رہتے ہیں، میں اپنے کاموں کی وجہ سے نواب شاہ سے جیتا ہوں، سب کو عوامی خدمت پر فوکس کرنا ہوگا پھر مضبوط ہوں گے، عوام کے بغیر آپ کسی کام کے نہیں، تعلق جوڑے رکھنا ہے،بھٹو پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بناتے تو نیپال سے بھی بری حالت ہوتی۔
عدم اعتماد صرف میں لا سکتا،مت بھولیں، کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں،زرداری



















