ڈھاکہ،احسن اقبال کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر عوام کا والہانہ اظہار محبت

ڈھاکہ:(مشرق نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر شہریوں، خصوصاً نوجوانوں نے والہانہ محبت و گرمجوشی کااظہار کیا۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوانوں نے احسن اقبال کی گاڑی پر لگا پاکستانی پرچم دیکھا تو بے ساختہ محبت و خیرسگالی کا اظہار کیا، نوجوانوں کے چہروں پر خوشی، جوش ،امید نمایاں تھی، جذبہ دوستی نے اجاگر کیا پاکستان ،بنگلہ دیش کے تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں سے وابستہ ہے۔