دبئی :(مشرق نیوز) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کارمضان کے موقع پر بڑا اقدام،1856 قیدیوں کو معاف کردیا۔
مقصد قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ مثبت کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا اور اہلخانہ کو خوشی دینا ہے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں خاندان ایک بار پھر متحد ہو سکیں۔
دبئی حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہامعاف کیے گئے قیدیوں کی قانونی کارروائیاں جلد مکمل کی جائیں تاکہ نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔
اماراتی وزیراعظم کا رمضان کے موقع پر بڑا اقدام، 1856 قیدیوں کو معافی



















