واشنگٹن: (بیورورپورٹ) امریکہ نے ایران کے 18 اعلیٰ حکومتی عہدیداروں ،اہلخانہ پر ویزا پابندیاں لگا دیں۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث عہدیداروں پر لگائی گئیں،ایرانی عوام کے اظہار رائے کے حق کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ٹرمپ انتظامیہ ایران کےخلاف بڑے فوجی آپریشن کے قریب ،امریکہ ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، صدر ٹرمپ نے مذاکرات میں ریڈ لائنز مقرر کیں، فوجی آپشن بھی ممکن ، واشنگٹن ، تہران کے درمیان مذاکرات میں ابھی بہت بڑا فرق موجود ہے،امریکہ ،ایران میں فی الحال کوئی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، امریکی فوجی بیڑے و لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات کردئیے گئے۔
ٹرمپ انتظامیہ تہران کیخلاف بڑے فوجی آپریشن کے قریب ہے، امریکی میڈیا



















