اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گورنر سٹیٹ بینک کہا ہے یو اے ای 2ارب ڈالر کا قرضہ واپس نہیں مانگ رہا، پہلے قرضہ سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا تھا اب ماہانہ بنیادوں پر رول اوور کررہا ہے، پہلے ڈیبٹ سورسنگ 4 ارب ڈالر تک پہنچی اب کم ہوگئی ،ملکی برآمدات دباومیں ہیں۔
جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا رواں سال مہنگائی کی شرح 5سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ساڑھے سترہ ارب ڈالر تھا جسے کم کرنے کےلئے اقدام اٹھائے جو 2022 میں کی ڈی پی کے 4.7 فیصد تھا یہ 2023 میں کم ہوکر جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہوگیا اور پچھلے سال 2 ارب ڈالر سرپلس رہا اور14 سال بعد کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہوا ، ابھی بھی کرنٹ اکاونٹ کے حوالے سے کمفرٹ ایبل ہیں۔
یو اے ای 2ارب ڈالر کا قرضہ واپس نہیں مانگ رہا، گورنر سٹیٹ بینک



















