بتائیں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو متبادل راستہ کیا ہے؟ علی پرویز ملک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے استفسار کیا بتائیں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو متبادل راستہ کیا ہے؟۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا نرخوں میں جب اضافہ کیا تب ڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر 150 ڈالر تھی،مجبوراً بڑا بوجھ عوام پر ڈالا ،پاکستان توانائی کی 90 فیصد ضرورت امپورٹ سے پورا کرتا ہے، وزیراعظم کہہ چکے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ آیا تو کفایت شعاری کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا وفاق نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا،پی ٹی آئی نے 2022 میں عدم اعتماد کے وقت پٹرول قیمتوں پر سیاست کی، پہلے سیاست پھر ملک کو نقصان اٹھانا پڑا ،ڈیزل کے نرخ میں80 روپے اضافہ تھا ،لیوی کم کر کے قیمت کم بڑھائی،کمرشل طور پر روس کا تیل زیادہ فائدہ مند نہیں، روسی تیل شاید کمپنی کےلئے مفید ہو عوام کےلئے نہیں ،پٹرول کی ترسیل میں سعودی عرب اور یو اے ای سے مدد مل رہی ہے، گیس قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔