ڈیزل32.12روپے لٹر سستا،قوم کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈیزل 32.12روپے لٹر سستا،وزیراعظم شہبازشریف نے منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی۔

شہبازشریف نے کہا قوم کو ریلیف فراہم کرنا حکومتی ترجیح ہے ،تیل قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو سکے عوام تک پہنچائینگے۔