روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سکیم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سکیم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اب غیر ملکی شہریوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کیلئے بھی کھل سکے گا، غیر ملکی کمپنیوں کو حکومتی سکیورٹیز اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے،وزیر خزانہ اورنگزیب نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اب تک 9 لاکھ سے زائد اکاونٹس کھل گئے،وزارت خزانہ نے کہا آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں 12 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ آچکا ہے، مالی سال 2025 میں ترسیلات زر38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، رواں مالی سال ترسیلات زرِ 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے،دوسری جانب سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر تقریباً 16.3 ارب ڈالر ہیں، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر کے قریب ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کا آغاز سٹیٹ بینک نے 10 ستمبر 2020 کو کیا تھا، حکومت کا مقصد عالمی مالیاتی منڈیوں کے ساتھ پاکستان کا مضبوط رابطہ بڑھانا ہے۔