افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانوں کی مہمان نوازی کو سب سے بڑی غلطی قراردے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں خواجہ آصف نے کہا78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ معاف کرے،پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ہسپتال پر حملے کا دعویٰ ان کی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پر حملے کراتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں نہتے شہریوں، بازاروں اور سکولوں کو نشانہ بناتے ہیں، معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں، منشیات کی سمگلنگ جن کا ذریعہ آمدنی ہو، محسن کش لوگ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے 50 سال سے پناہ دی، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں آنر نہیں کرتے، اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کےلئے تاوان مانگتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کی مٹی نے نہ صرف پناہ دی ان کےلئے سپر پاور سے ٹکرا گئے، 3نسلوں کی مہمان نوازی کاصلہ احسان فراموشی کی صورت میں ملا۔