اعلیٰ شخصیات نے قیمتی غیرملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اعلیٰ شخصیات نے غیر ملکی دوروں کے دوران ملنے والے 422 مہنگے ترین تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادئیے۔

صدر زرداری، وزیراعظم شہبازشریف،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ودیگر نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے۔

تحائف میں مہنگی ترین گھڑیاں، قالین، چائے ،کافی سیٹ، تلواریں ، خنجر، مذہبی مقامات کے ماڈلز، پرفیوم، شالیں، آرائشی اشیا، پینٹنگز، کتابیں، یادگاری شیلڈز شامل ہیں،سب سے زیادہ تحفے وزیراعظم شہبازشریف کو ملے۔

حکام کیبنٹ ڈویژن کے مطابق نئے قانون کے مطابق کوئی تحفہ اب خریدا نہیں جاسکتا،پہلے جمع ہوتاپھر نیلامی ہوتی ہے۔