فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیشرفت،کمپنیوں کی سائٹس فعال


کراچی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فائیو جی انفراسٹرکچر میں اہم پیشرفت ،جاز 177 ،زونگ نے 150 فائیو جی سائٹس فعال کردیں،اسلام آباد میں اہم عمارتوں اور مراکز کے قریب فائیو جی سائٹس فعال کی گئیں، ریڈ زون، بلیو ایریا میں پارلیمنٹ سمیت مختلف سیکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 103 برانڈز کی 2254 ڈیوائسز پر فائیو جی نیٹ ورک ایکٹو ہے تاہم آئی فون اور سام سنگ کی جانب سے تاحال فائیو جی پیچ فراہم نہیں کیا گیا۔