مشرق وسطیٰ جنگ، پاکستان دنیا بھر کیلئے تجارتی حب بن گیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خطے میں نئی جنگ کے باعث نیٹ سکیورٹی سٹیبلائزرکےساتھ پاکستان دنیا بھرکےلئے تجارتی حب بن گیا۔

کاروباری جریدے کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 دن میں کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں اضافہ پورے سال کے برابرہے، کراچی پورٹ پر8313 کنٹینرز جتنا مال پہنچا جبکہ 2025میں 8,300 کنٹینرز آئے ،خلیج عرب میں شپنگ رکاوٹوں پرروٹس کی تبدیلی سے پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ بڑھیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بننے کا سنہری موقع دیا، قریبی متبادل کی تلاش میں دنیا کا پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کیلئے بہترین مقام سمجھنا کامیابی ہے۔