اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جیٹ فول مزید83روپے لٹر مہنگا ،ائیر لائنز کیلئے فضائی آپریشن مشکل ہو گیا۔
جیٹ فیول کی قیمت 83 روپے لٹر اضافے کے بعد 471 روپے لٹر کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی، یکم مارچ سے ابتک جیٹ فیول میں283روپے کا اضافہ ہوچکا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ائیرلائنز کےلئے فضائی آپریشن چلانا مشکل ہوگیا، مارچ کے دوران ابتک چوتھی بارطیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا،فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
جیٹ فول مزید83روپے لٹر مہنگا ،ائیر لائنز کیلئے فضائی آپریشن مشکل



















