مشرق وسطیٰ صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ،انڈیکس 7 حدیں گر گیا

کراچی (بیورو رپورٹ) مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی،انڈیکس 7 حدیں گر گیا،کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 7000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کےساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 656 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 864 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،دوسری جانب مشرق وسطی کی غیر یقینی صورتحال کے زیر اثر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ،خبرایجنسی کے مطابق جاپان کا نکئی انڈیکس ساڑھے 5 فیصد تک گر گیا، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی تقریباً 5 فیصد گراوٹ دیکھی گئی، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی مندی ریکارڈ ہوئی، ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔