کویت کی پاکستان کو ڈیزل،جیٹ فیول کی مکمل سہولت دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ناصر عبدالرحمٰن جاسم المطیری نے ملاقات کی ، کویت نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی مکمل سہولت دینے کی یقین دہانی کرا دی، علی پرویز ملک نے کہا عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود کویت کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں،ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری نے کہا امن کے لیے تعمیری کردار پر پاکستان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کویت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے سہولت پر شکرگزار ہیں، 50برس سے پاکستان کویت سے ڈیزل سمیت پٹرولیم مصنوعات خرید رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف تنازعات کے پرامن حل میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔