تیل و گیس شعبے سے اچھی خبر ، وزیرستان کے کنویں سے پیداوار شروع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)تیل و گیس شعبے سے اچھی خبر ،وزیرستان بلاک میں سپن وام ون کنویں سے گیس و کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا منصوبے کی تکمیل میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

ماڑی انرجیز نے کہا سپن وام ون دریافت سے توانائی سکیورٹی مضبوط،ابتدائی پیداوار40ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، شیوا،سپن وام ون کو قومی گیس گرڈ سے منسلک کر دیا ، مقامی ہائیڈروکاربن وسائل کی ترقی سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔