لاہور ( انٹر ویو: میاں ساجد/ عکاسی: واحد شہزاد) فرض اور اس کی ادائیگی اور صارفین کے خدمت کیلئے لیسکو ہمہ وقت متحرک جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں سب ڈویژن کی سطح پر صارفین کو آسانیوں کی فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا بلکہ وزیر اعظم شہبا ز شریف اور صوبائی وزیر توانائی اویس لغاری کی خصوصی ہدایات پر صارف کی عزت اور اور ان کے مسائل کا تدارک ان کی دہلیز پرہونا ان کے ویژن کا نتیجہ ہے جس پر لمحہ کی تاخیر نہیں۔ لیسکو کا مستعد عملہ اور افسران قابل ستائش کہ جو اہم تہواروں پر بھی ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں جن کی عملی کاوشوں سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ جوہمارا فریضہ بھی ہے اور خدمت کا سفر جس پر دن و رات کام جاری ہے، بجلی چور قومی مجرم جس پر کوئی معافی نہیں۔ بدلتے ہوئے موسم میں صارفین کیلئے خوشخبری کہ موسم گرما میں میں صارفین کو بجلی بھی فراہم ہو گی۔ بہت سے تبدیلیوں کو عہدہ سنبھالتے ہی نہ صرف ادا کیا بلکہ صارفین کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرکے محکمہ کا مورال بلند کیا۔ محکمہ لیسکو کے افسران اور ملازمین کیلئے صرف ایک پیغام خوش اخلاقی اور صارفین کے مسائل کا تدارک پہلی ترجیحات ہونی چاہیے اس پر کسی کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیںکیا جاتا۔ میرے آفس کے دروازے عام عوام کیلئے کھلے ہیں۔ آفس اوقات میں مجھ سے ملنا بہت آسان۔ شکایات کا ازالہ بھی ہوگا اور قدر بھی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا سب ڈویژن کی سطح پر متعلقہ افسر اب اپنے صارفین کا منتظر ہوتا ہے، صبح 10.00 سے لے کر 2.00 بجے تک وہ نہ صرف اپنے صارفین کی خدمت کیلئے معمورہے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے اضافی اور غلط بلنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔ اب الحمداللہ ادارے میں شفافیت کو یقینی بنانے اور صارفین کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت بلنگ کے عمل کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے لیسکو کے دائرہ کار میں تقریباً 70 لاکھ صارفین شامل ہیں جنہیں بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے نہ صرف مانیٹرنگ سسٹم کو مو¿ثر بنایا گیا ہے بلکہ فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے مزید کہا کہ کہ صارفین کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے سب ڈو یژن کی سطح پر بھی اقدامات کئے گئے ہیں جہاں بلوں کی درستگی، میٹر ریڈنگ کے شفاف نظام اور شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ صارفین کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیںہے بلکہ لیسکو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف بلنگ کے نظام کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ بجلی کی فراہمی کو بھی مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں تاکہ صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی عملی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی جانب گامزن ٹیم ورک اور افسران کی ذاتی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔، جہاں ادارہ نہ صرف بجلی کی بلا تعطل فراہمی بلکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔ تقریباً 70 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرنے والا یہ ادارہ پنجاب کے بڑے حصے میں بجلی کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہے۔جبکہ اس کے علاوہ جدید نظام اور ڈیجیٹل اصلاحات سے لیسکو نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے۔ آن لائن بلنگ سسٹم، موبائل ایپس اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متعارف کروائے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا بلکہ صارفین کو دفاتر کے چکر لگانے سے بھی نجات ملی۔لائن لاسز اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کے حوالہ سے چیف ایگزیکٹیو لیسکو محمد رمضان بٹ نے بتاتے ہوئے کہا کہ لیسکو نے لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے خصوصی مہمات شروع کی ہیں۔ فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشنز کر رہی ہیں جبکہ نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ریکوری کی شرح میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔سب ڈویژن کی سطح پر صارفین کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔ صارفین کے مسائل کے فوری حل، عزتِ نفس کا خیال اور بہتر سروس ڈیلیوری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے حکومتِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ فیلڈ آپریشنز ٹیمیں اسٹاف شدید موسمی حالات کے باوجود بجلی کی بحالی اور نظام کو مستحکم رکھنے میں مصروف عمل ہے۔ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل اور بجلی کی جلد بحالی ادارے کی نمایاں خصوصیات قابل ذکر ہیں ایک سوال کے جواب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو بٹ نے بتاتے ہوئے کہا کہ لیسکو مستقبل میں سمارٹ گرڈ سسٹم، جدید میٹرنگ اور مزید ڈیجیٹلائزیشن پر کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور بجلی کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سر گرم عمل ہے۔
مسائل کا تدارک پہلی ترجیح، عوام کیلئے دفتر کے دروازے کھلے ہیں :چیف ایگزیکٹو لیسکو



















