پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی


کراچی،واشنگٹن :(بیورورپورٹ)پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی،اربوں ڈالر کانقصان،سرمایہ کاروں نے حالیہ عالمی حالات اور ٹرمپ کے خطاب کے بعد محتاط رویہ اختیار کیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 3 ہزار 500 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 11 کی سطح پر بند ہوا،جاپان کی نکی 225میں 1.5،جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹ کوسپی 2.6،ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد کمی دیکھی گئی۔

دبئی ،ابوظہبی مارکیٹس کی کارکردگی سب سے زیادہ خراب رہی،چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔