پی آئی اے نے صحافیوں سمیت سب کیلئے تمام رعایتیں ختم کر دیں

لاہور:(وقائع نگار)جیٹ فیول مہنگا ہونے پرپی آئی اے نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جانےوالی رعایتیں ختم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، اے ایس ایف سٹاف ،بینکوں کے ذریعے دی جانے والی تمام رعایتیں واپس لے لیں،فیصلے پر عملدرآمد کےلئے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تمام اقسام کی رعایتیں عارضی طور پر ختم کی گئیں ،اقدام ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک برقرار رہے گا۔