اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی برادری کے پاس پلان بی کی گنجائش نہیں، ہر صورت پلان اے یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا جنگ کے نتائج پوری دنیا کےلئے تباہ کن ہو سکتے ہیں، ایک ماہ کی کوششوں کے بعد امریکہ ،ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ،ایران کے10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا البتہ ایران کے کچھ نکات پر اب بھی اختلاف رائے موجود ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا ایران میں بمباری ،خطے میں جوابی کارروائیاں رک چکیں، پاکستان کو امید ہے اعتماد سازی کے خلا کو پر کیا جائے گا،حالیہ تنازع سے انسانی جانوں کے ضیاع وعالمی معیشت پر بھی اثر پڑ رہاہے،نوبل امن انعام کی نامزدگی کے سوال و افواہوں پر بلاول بھٹو نے جواب دیاپہلی ترجیح انعام نہیں ،خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے،ہر صورت پلان اے یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔
پلان اے کامیاب بنانا ہوگا،ترجیح انعام نہیں، پائیدار امن کا قیام ہے،بلاول بھٹو


















